کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 ویں سالگرہ ,مختلف ممالک کے مین سٹریم میڈیا کی مبارک باد اور مسلسل رپورٹنگ

0

حالیہ دنوں  ، دنیا بھر کے مین سٹریم میڈیا نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد کے لیے مسلسل  رپورٹنگ کی۔ مصر کے اخبار  “اہرام” کے نائب ایڈیٹر ان چیف طارق سونوتی نے کہا کہ گزشتہ صدی کے دوران سی پی سی کا حاصل کردہ ترقیاتی تجربہ ایک بہت بڑا اثاثہ اور دولت ہے۔ اس سال سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، اور “اہرام”  نے بھی چین کی معاشی ترقی کی کامیابیوں اور سی پی سی کی مختلف پالیسیوں پر توجہ دی ہے۔”اہرام” نےمصر اور افریقہ کے سیاستدانوں کو ان کامیاب تجربات سے آگاہ کرنا شروع کیا ہے۔روسی نیوز ایجنسی  آر آئی اے نے ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین نے سی پی سی کی سربراہی میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کیں اور لوگوں کی زندگی میں زمین  آسمان کا فرق آیا ہے۔چین دنیا کی وہ واحد بڑی معیشت بن گیا ہے جس نے سال ۲۰۲۰ کےوبا کے سال میں مثبت معاشی نمو حاصل کی۔ سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ایک نیا سنگ میل ہے ، آئندہ بھی چین، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن ہوگا اور عالمی عمل پر اس کا زیادہ اثر پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here