چین کی، ہیومن رائٹس کونسل میں غربت کے خاتمے پر توجہ دینے کی اپیل

0

تیس جون کو  اقوام متحدہ  کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں موجود دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں متعین  چینی سفیر چھن شو نے ہیومن رائٹس کونسل  کے ۴۷ویں اجلاس میں ہم خیال ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے  خطاب کیا اور تمام ممالک سے غربت کے خاتمے پر توجہ دینے کی اپیل  کی۔چھن شو نے کہا  کہ غربت کا خاتمہ ۲۰۳۰ کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کا اولین ہدف اور انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کا اہم حصہ ہے۔اس وقت دنیا بھر میں تقریباً ستر کروڑ لوگ شدید غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ وبا سے دس کروڑ لوگ غربت کا شکار ہو جائیں گے۔ غربت کا خاتمہ اور پائیدار ترقی  کو  آگے بڑھانا عالمی برادری کا ترجیحی کام ہے۔چھن شو نے کہا کہ تمام ممالک کو  انسداد غربت کے کام پر مزیدتوجہ دینی چاہیئے اور زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیئے تاکہ تمام لوگ ترقی سے مستفید ہو سکیں۔  عالمی برادری کو  مزید قریبی تعاون کرتے ہوئے  ترقی پزیر ممالک کو زیادہ مدد فراہم کرنی چاہیئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here