چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ پر دنیا کے بہت سے ممالک کے سیاسی و حکومتی رہنماؤں اور شخصیات نے صدر شی جن پھنگ اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نام تہنیتی پیغامات یا خطوط ارسال کئے ۔ انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی صد سالہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے سی پی سی کی شاندار تاریخ اور عظیم کارناموں کو بہت زیادہ سراہا اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ پاکستان کی جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں حکمران جماعت کے رہنما ڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہا کہ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے چین کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، کامیابی کے ساتھ مطلق غربت کا خاتمہ کیا اور عالمی سطح پر انسداد غربت کے شعبے میں بہت بڑی شراکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا تصور زیادہ کھلے ، جامع اور متوازن بین الاقوامی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے موزوں ہے۔