چین کےریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 29 تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیجنگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔وانگ ای نے کہا کہ اب بھی عالمی وبائی صورتحال بہت سنگین ہے ، اور معاشی بحالی کی راہ میں مشکلات درپیش ہیں۔ جی 20 ممالک کو تعاون کے جذبے کو فروغ دینا چاہئے اور پانچ شعبوں میں کوششیں کرنی چاہییں: پہلا ، اتحاد اور تعاون پر قائم رہنا اور وبا کے خلاف عالمی جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کرنا۔ چین اب تک تقریباً 100 ممالک کو ویکسین کی 450 ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کرچکا ہے۔ دوسرا کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا اور بین الاقوامی نظام کے استحکام میں ہم آہنگی پیدا کرنا، تیسرا عالمی معیشت کی بحالی کے لئےقوت محرکہ فراہم کرنے کے لئے کشادگی اور انضمام کی راہ پر قائم رہنا ، چوتھا جامعیت اور اشتراکیت پر اصرار کرنا ، اور پائیدار ترقی کی صلاحیت کو بہتر بنانا، پانچواں ، مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہنا اور عالمی نظم و نسق کے نظام کی لچک کو مضبوط بنانا۔وانگ ای نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنی 100 ویں سالگرہ منارہی ہے۔ گزشتہ 100 سالوں میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے چین کے قومی حالات اور عوام کی خواہشات کے مطابق راستے کا انتخاب کیا۔ چین جی 20 ممالک کےساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔