حال ہی میں دنیا کے مختلف میڈیا اداروں نے معاشی شبعے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی بڑی کامیابیوں کے بارے میں کئی مضامین شائع کئے ہیں۔ جاپانی میڈیا یومیوری شن بن نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین نے حیرت انگیز معاشی ترقی حاصل کی ہے ۔ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ چین سیاسی حوالے سے سوشلزم کے راستے پرگامزن ہے ، اس کے ساتھ ساتھ چین نے کھلےپن اور اصلاحات کے ذریعے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معاشی نظام قائم کیا ہے۔ جس سے چین کی تیز رفتار ترقی ممکن ہوئی ہے۔امریکی اخبار بزنس انسائیڈر نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام میں عوام کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے ،اس نظام کی مدد سے چینی عوام نےملکی ترقی سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے ۔ چینی عوام کا معیار زندگی انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔فرانسیسی میڈیا لیمونڈے نے کہا کہ حالیہ سالوں میں چینی عوام میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی حمایت کی شرح مسلسل بلند ہوتی رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کو معلوم ہے کہ کب اور کس وقت کیا اصلاحات متعارف کروانی ہیں۔ اس کے علاوہ وائس آف امریکہ اور دی اکانومسٹ سمیت بہت سے میڈیا اداروں نے کہا ہے کہ چینی نوجوانوں کو چین کی کامیابیوں پر فخر ہے اور چینی نوجوانوں کا جذبہ حب الوطنی عروج پر ہے۔ وہ اپنے وطن کا بھرپور انداز میں دفاع کرتے ہیں۔