چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہِ افرادِ کار کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ،5 جون 2021 تک، چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی کل تعداد نو کروڑ اکیانون لاکھ اڑتالیس ہزار ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پارٹی ارکان کا اٹھائیس اعشاریہ آٹھ فیصد یعنی دو کروڑ چوہتر لاکھ پچاس ہزار خواتین ہیں جب کہ اکہتر لاکھ پینتیس ہزار ارکان کا تعلق اقلیتی قومیتوں سے ہے۔اس کے علاوہ پارٹی ارکان میں نوجوانوں کا تناسب سال بہ سال بڑھ رہا ہے۔اس وقت تک 31سے35 برس کے ایک کروڑ گیارہ لاکھ چھبیس ہزار اور 36سے 40 برس کے ترانوے لاکھ نوے ہزار پارٹی ارکان ہیں۔