چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ اعلیٰ ترین اعزاز –یکم جولائی میڈلز سے نواز نے کی تقریب انتیس جون کو بیجنگ کے عوامی عظیم ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں اہم خدمات سرانجام دینے والے پارٹی کارکنوں کو سی پی سی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت شی جن پھنگ نے ” یکم جولائی میڈل ” سے نوازا اور اہم خطاب کیا ۔ واضح رہے کہ ” یکم جولائی میڈل ” دینے کا مقصد نمایاں کارگردگی دکھانے والے پارٹی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ اس دفعہ یہ میڈل حاصل کرنے والوں کی تعداد انتیس ہے جو زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں ۔