امریکہ بین الاقوامی نظام کے لیے سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔وزارت خارجہ

0

امریکی وزیر خارجہ انتھونی  بلنکن نے اپنے دورہ یورپ کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے حوالے سے  امریکی پالیسی کا  مقصد ،دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم کردہ قواعد و ضوابط پر مبنی آزادانہ نظام کو برقرار رکھنا ہے۔اطلاعات کے مطابق انتھونی بلنکن  نے چین کے نام نہاد معاشی جبر اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم و ضبط کو خراب کرنے کی کوشش کا جواب دینے کے لیے یورپ کے رہنماؤں کے ساتھ “ٹرانس اٹلانٹک” تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس حوالے سے کیے جانے والے  سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بین نے انتیس جون  کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار ، عالمی ترقی میں مددگار اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے۔چین کی ترقی دنیا کی امن پسند قوت کی ترقی ہے۔
وانگ وین بین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ بین الاقوامی نظام کے لیے سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔امریکہ قواعد پر مبنی جس بین الاقوامی آرڈر کا دعوی کر رہا ہے وہ دنیا پر امریکی بالادستی کا نظام  ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here