چین کے تعاون سے افغانستان میں کابل یونیورسٹی کے نو تعمیر شدہ کیمپس کی حوالگی کی تقریب

0

ستائیس جون کو افغانستان میں چین کے تعاون سے تعمیر ہونے والی  کابل یونیورسٹی کی جامع تدریسی عمارت اور آڈیٹوریم کی حوالگی کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔اس موقع پر افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو اور کابل یونیورسٹی کے صدر باربری نے حوالگی کی دستاویز  پر دستخط کیے۔وانگ یو نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین ایک طویل عرصے سے افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ چین کے تعاون سے کابل یونیورسٹی ،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج ، کابل ریپبلک ہسپتال سمیت بہت سے منصوبے مکمل کئے گئے۔ اس کے علاوہ قندھار میں بھی ایک ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ چینی حکومت نے نوول کورونا وائرس کی وبا کا مقابلے کرنے کے لئے افغان بھائیوں کی بھرپور مدد کی ہے۔ چین کی جانب  سے افغانستان کو فراہم کی جانے والی کورونا وائرس ویکیسن وبا کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، چین افغانستان میں قیام امن کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر جناب باربری نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے افغانستان کے لئے طویل مدتی بے لوث امداد اور مدد پر فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here