بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ

0

آج کل جب  بیجنگ کی سیر کو نکلیں تو مرکزی شاہراہوں  کے دونوں اطراف  میں پھولوں سے کی گئی شاندار سجاوٹ  دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ پھولوں اور سبزے کی خوبصورت ترتیب سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سو سالہ شاندار کامیابیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

بیجنگ شہر کی اہم ترین مرکزی  شاہراہ ، “چھانگ این”  کے   دونوں اطراف میں، دس مختلف مقامات پر پھولوں کی آرائش کے شاندار نمونےدیکھنے کو ملتے  ہیں ۔ پھولوں کی آرائش کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی کو  بڑھانا  نہیں ہے  بلکہ اس کے ذریعے  چینی کمیونسٹ پارٹی کی سو سالہ تاریخ کے دوران حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_01

شاہراہِ چھانگ این کے مشرق میں واقع  “جیان گون من” چوک  پر رنگ برنگے  پھولوں اور پودوں  سے  ترتیب دیا گیا چینی کمیونسٹ پارٹی کا پرچم اور  اس کے ساتھ سال 1921 اور پارٹی کی تاریخ  میں اہم حیثیت رکھنے والے مقامات کے نمونے بھی نظر آتے ہیں۔1921 میں چین کے جنوبی شہر شنگھائی میں چینی کمیونسٹ پارٹی تشکیل دی گئی تھی اور پارٹی کی پہلی کانفرنس   شنگھائی کے قریب جیان شنگ کی جھیل  نان حو میں موجود ایک  کشتی میں ہوئی  تھی۔

اگر آپ کچھ اور آگے مغربی جانب بڑھیں  تو ” دونگ دان  “چوک  کے  چاروں طرف پھولوں اور پودوں سے تخلیق کیے گئے سی پی سی کی تاریخ سے متعلقہ مناظر نظر آئیں گے ۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_02

پھولوں اور پودوں کے ذریعے ” عوامی دستے ” کے قیام کی  تاریخ  پیش کی گئی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں “عوامی دستے”    کے قیام کے ساتھ  ہی چین میں انقلاب  کا نیا باب بھی شروع ہوا۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_03

خوبصورت اور رنگ  برنگ پھولوں کی ترتیب سے 1949 کے ہندسوں کے پس مظر میں آتش بازی کا منظر پیش کیا گیا ہے۔یہی وہ سال ہے جب  چینی کمیونسٹ پارٹی کی بھرپور جہدوجہد اور کامیاب رہنمائی کی بدولت عوامی جمہوریہ چین وجود میں آیا تھا۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_04

اصلاحات و کھلے پن  کی پالیسی کے نفاذ کے بعد چین تیری سے ترقی کے راہ پر گامزن ہے اور ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کررہا ہے ۔آرائش گل کے اس نمونے میں چین کے اصلاحات  و کھلے پن  کے عمل میں  شنزن سمیت دیگر اہم مقامات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_05

سبزے سے ترتیب دیا گیا دنیا کا  نقشہ، سفید  اور سرخ پھولوں کی ماہرانہ ترتیب سےنیشنل اسپورٹ اسٹیڈیم کا نمونہ  اور بیجنگ سرمائی اولمپک کے میسکوٹ، یہ  سب اہم  بین الاقوامی  سرگرمیوں  میں چین کی  صدارت اور مثبت شرکت کے یادگار  ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چین کے دروازے دنیا  کے لیے کھل رہے ہیں اور چین عالمی امور میں حصہ لے رہا ہے۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_06

سرخ  پھلوں سے تیار کردہ پرچم پر چینی زبان میں ایک جملہ لکھا ہوا ہے جس کا مطلب ہے ” عوام کو اہمیت دینا “۔ چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ عوام کو اہمیت دیتے ہوئے تمام فیصلے اور کام کرتی ہے ۔ یہی  پارٹی کا مشن بھی ہے۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_07

خوبصورت مکانات ،پہاڑ، جانور  ،درخت، پودے، ہریالی ،  اس منظر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں خوشحال معاشرے   کی تعمیر  اور غربت کے خاتمے کی کامیابی پیش کی گئی ہے۔گزشتہ سال  چین  نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے  غیر معمولی  کامیابی حاصل کی اور یہاں کے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ بکھر گئے ہیں ۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_08

سیٹلائٹ  اور انسان بردار خلائی مشن سے متعلق یہ آرائش،  سائنسی و ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی  کامیابیوں کو  پیش کر رہی ہے ۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_09

پھولوں اور سبزے کے ذریعے چین کے صاف شفاف ماحول اور  دلکش قدرتی مناظر کی عکاسی کرتے ہوئے  چین کی پہچان ،  پانڈا  سمیت مختلف اقسام کے جانور سجائے گئے ہیں ۔

بیجنگ کی شاہراہوں پر پھولوں سے سجی سی پی سی کی تاریخ_fororder_10

سبزے  اور پھولوں کو بے حد مہارت کے ساتھ ترتیب دیتے ہوئے بحری جہاز  کا نمونہ تخلیق کیا گیا ہے ۔ جس کے اوپر بنی کمان پر  “چینی خواب ، نیا  سفر” کے  الفاظ نظر آرہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ چین اس عظیم بحری جہاز کی طرح ترقی کے نئے سفر پرمسلسل آگے بڑھ رہاہے ۔

شاہراہِ چھانگ این پر سات کلومیٹر  تک نظر آتے ہوئے آرائشِ گل کے یہ شاندار شاہکار ،  بیجنگ کے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے  ہیں اور بڑی تعداد میں  لوگ ان کی  تصاویر لینے کے لیے خاص طور پر یہاں آ رہے ہیں ۔

ایک چھوٹی سی کشی سے دیو ہیکل اور بھرپور قوت کے حامل  بحری جہاز تک ، چینی کمیونسٹ پارٹی  سو سالوں میں ایک تسلسل کے ساتھ بغیر رکے ، بغیر تھکے  آگے بڑھتی رہی ہے ۔ پارٹی کی رہنمائی میں چین مختلف شعبوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے ہوئے   ترقی کی شاندار منزل کی جانب  رواں دواں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here