ترقی پزیر ممالک کی جانب سےانسانی حقوق کونسل میں چین کی حمایت اور چین کے داخلی امور میں مداخلت کی مخالفت

0

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 47 واں اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کی جانب سے سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت سے متعلق امور پر مختلف طریقوں سے چین کے لئے  حمایت کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ان ممالک نے کسی بھی طریقے سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی ہے۔گریناڈا نے انسانی حقوق کونسل میں بیلاروس کے ذریعہ چین کی حمایت کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔اس وقت اس مشترکہ بیان پر 66 ممالک نے دستخط کیے ہیں۔مڈغاسکر نے انسانی حقوق کونسل میں تقریر کی اور لوگوں کے معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔چاڈ نے چین کے ہانگ کانگ میں “ایک ملک ، دو نظام” کے نفاذ کی حمایت کی ، اور اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے امور کے بہانے کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY