چھبیس جون کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرائن کے چین مخالف مشترکہ اعلامیے سے انخلا کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں ، 90 سے زیادہ ممالک نے انصاف کی آواز بلند کرتے ہوئے مختلف طریقوں سے چین کی حمایت کی ہے ۔ سنکیانگ ، ہانگ کانگ اور تبت سے متعلق امور کا استعمال کرتے ہوئے چند مغربی ممالک کی چین کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوگئیں۔ اس سے پوری طرح سے ظاہر ہوتا ہے کہ انصاف لوگوں کے دلوں میں ہے۔ چند مغربی ممالک انسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا ، چین کو دبانا اور چین کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ہم نے دیکھا ہے کہ یوکرائن نے انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں چین مخالف مشترکہ اعلامیے سے انخلا اختیار کیا ہے، اور یوکرائن کی وزارت خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ یوکرائن چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ یوکرائن کے فیصلے نے آزادی اور حقائق پر مبنی حقیقت کے حصول کے جذبے کو جنم دیا ہے اور یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہے ۔چین اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔