یوکرائن کی وزارت خارجہ نے 24 تاریخ کی شام کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یوکرائن چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو نمایاں اہمیت دیتا ہے ، یوکرائن کی جانب سے 25 تاریخ کو یہ اعلان کیا گیا کہ اس نے چند ایک مغربی ممالک کی جانب سے چین کے خلاف”سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق مشترکہ اعلامیے” پر دستخط سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
جنیوا میں یوکرائن کے مستقل وفد کی سرکاری ویب سائٹ پر 25 تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن نے 22 تاریخ کو منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں “سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق مشترکہ اعلامیے” پر اپنے دستخط سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
یوکرائن کی وزارت خارجہ نے چوبیس تاریخ کی شام کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرائن چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت کی قدر کرتا ہے ، چین کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کرتا ہے۔ یوکرائن چین کے ساتھ آزادی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر مبنی باہمی احترام کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی مستقل ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔