چین میں چونتیسواں “انسداد منشیات کا عالمی دن”منایا گیا

0

دسمبر 1987 میں ، اقوام متحدہ کی 42 ویں جنرل اسمبلی نے ہر سال 26 جون کو “انسداد منشیات کے عالمی دن” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔
رواں سال چھبیس جون ، انسداد منشیات کا 34 واں عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس دن چین کے مختلف علاقوں میں  متعلقہ موضوعات پر تشہیری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر منشیات پر قابو پانے کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں ، اور چینی حکومت نے بارہاانسداد منشیات کے سلسلے میں  نمایاں خدمات انجام دینے والے  گروپوں اور  افراد کو قومی اعزاز سے نوازنے کی تقریب منعقد کی ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے سخت کنٹرول  کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔انسداد منشیات کے عمل میں عوام کی شرکت  ، اور منشیات کے کنٹرول کے نظام کی بہتر ی اور متعلقہ حوالے سے بین الاقوامی تعاون کی ترقی کو بھرپور اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ  ملک میں امن و استحکام اور معاشرتی ہم آہنگی  کو برقرار رکھا جا سکے  ۔

SHARE

LEAVE A REPLY