چین ایشیا میں امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سروے

0

حالیہ دنوں جاپان کی وزارت خارجہ کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں زیادہ تر امریکی رائے دہندگان کا یہ خیال ہے کہ چین ایشیا میں امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ جاپان کو ایشیا میں امریکہ کا سب سے قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔
ایشیائی اور قریبی ممالک میں امریکہ کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں سروے میں شریک زراعت سے وابستہ 200 افراد میں سے 35 فیصد نے چین کا انتخاب کیا، 33 فیصد نے جاپان اور 9 فیصد نے آسٹریلیا کا انتخاب کیا، کوریا 7 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
ایک سال قبل کئے گئے ایسے ہی سروے  کی نسبت حالیہ سروے  میں چین کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد میں 18 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا  ہے جبکہ  جاپان کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد میں 42 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
واضح رہے کہ سنہ2001 میں چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے بعد سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکہ کے مابین معاشی تعلقات میں نمایاں طور پر مضبوطی آئی ،سنہ 2019 میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم558.1 بلین ڈالر رہا، جو جاپان اور امریکہ کے مابین تجارتی حجم سے تین گنا زیادہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY