حال ہی میں امریکہ نے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی فوٹو وولٹائک صنعت پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چوبیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق کا ثابت قدمی سےتحفظ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔جناب چاؤ لی جیان نے کہا کہ سنکیانگ میں جبری مشقت اور نسل کشی کے الزامات جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ امریکہ جھوٹ کی بنیاد پر سنکیانگ کی فوٹو وولٹائک صعنت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔ یہ عالمی تجارتی اصولوں اور مارکیٹ اکانومی کے اصول کی خلاف ورزی ہے ۔ امریکہ انسانی حقوق کے بہانے سنکیانگ کی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے جس سے سنکیانگ کے عوام کی ترقی کے حقوق کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کو حقائق اور سنکیانگ کے عوام کے مفادات کا کوئی خیال نہیں ہے ۔ امریکہ سنکیانگ کے عوام کو غریب کرنے اور بے روزگار کرنے کی کوشش کررہا ہے ، اور چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے ۔