چوبیس جون کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے”انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی عظیم کامیابیوں” کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔اس وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ 100 سالوں میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے شعبے میں ایک بڑا معجزہ تخلیق کیا ہے ، اور انسانی حقوق کی تہذیب میں ایک نیا باب لکھا ہے۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 100 سالوں سے ، چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ عوام کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے تحفظ حقوق کے لیے جدووجہد کر رہی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسانی حقوق کے عالمی تصور کو حقیقت کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ جس کے مطابق بقا اور ترقی کا حق کسی بھی انسان کے لئے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کا حق سب سے بڑا حق ہے۔ اسی تصور کے ساتھ چین سوشلسٹ انسانی حقوق کی راہ پر گامزن ہے۔ وائٹ پیپر کہتا ہے کہ 100 سالوں میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے دنیا کے لئے اپنے دروازے مزید کھلے کئے ہیں، پرامن ترقی کی راہ اور بنی نوع انسانی کی مشترکہ ترقی کے تصور کو فروغ دیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین عالمی امن کی مضبوطی میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی ملک کے عوام کی دوسرے صد سالہ ہدف اور قومی نشاۃ الثانیہ کے حصول کے لئے رہنمائی کر رہی ہے۔عوامی جمہوریہ چین کی سویں سالگرہ تک چین ایک خوشحال ، مضبوط ، جمہوری ، مہذب ، ہم آہنگی اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک بن جائے گا۔