چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے تیئیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ طویل عرصے سے امریکہ ایک طرف خود کو ” انسانی حقوق کی مثال ” قرار دیتا ہے اور دوسری طرف اپنے ملک میں موجود سنگین مسائل کو نظر انداز کرتا ہے ۔ امریکہ انسانی حقوق کے معاملات پر دہرا معیار ادا کررہا ہے اور اپنے تسلط کی حفاظت اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے انسانی حقوق کو بطور آلہ استعمال کرتا ہے ۔ چاؤ لی جیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں 90 سے زائد ممالک نے انصاف کی اپیل کی ۔ انہوں نے امریکہ اور کینیڈا سمیت چند ممالک کی جانب سےانسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی منافقت کو مسترد کر دیا۔ ان کی چین کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر نا کام ہو گئی ۔