انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق کے عالمی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کی اپیل کی گئی

0

اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چینی نمائندے چھن شو نے بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی 47 ویں کانفرنس میں روس ، بیلاروس ، وینزویلا ، مصر ، ایران ، تاجکستان ، سری لنکا ، کمبوڈیا  اور بولیویا سمیت تقریباً بیس ممالک  کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ خطاب کیا اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی تعاون اور بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کی اپیل کی۔چینی نمائندے چھن شو نے کہا کہ ہم بعض ممالک کےانسانی حقوق کے  اندرونی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے انسانی حقوق کے بہانے سے دوسرے ممالک پر بے بنیاد الزامات لگانے اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔بعض ممالک  جمہوریت اور انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے ہوئے دوسرے ممالک میں عسکری مداخلت کرتے ہیں  اور یک طرفہ پابندیاں عائد کرتے ہیں ۔ جس سے دوسرے ممالک کے اقتدار اعلیٰ اور سیاسی آزادی کو نقصان پہنچا ہے  اور  انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی تعاون کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔  چینی نمائندے  نے کہا کہ مختلف ممالک کو برابری کے اصول کے مطابق حقیقی کثیرالجہت پسندی پر عمل درآمد کرنا چاہیے، مختلف ممالک کے اپنے حالات کے مطابق ترقی کے حق کا احترام کرنا چاہیے ، انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی تعاون کو فروع دینا اور عالمی انصاف کی حفاظت کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here