چینی صدر کی شینزو -۱۲ کے خلابازوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت

0

۲۳ جون کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ ایئرواسپیس کنٹرول سینٹر میں آئے اور شینزو-۱۲ کے خلابازوں نیے ہائی شنگ،لیوبومینگ اور تھانگ ہونگ بو سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ خلائی اسٹیشن کی تعمیر چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ہے اور انسانیت کے خلا کے پرامن استعمال کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔   شنزو- ۱۲ کے خلاباز نئے عہد میں چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری میں انتھک جدوجہد کرنے والوں کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خلاباز  ایک دوسرے سے قریبی تعاون کریں گے اور کامیابی کے ساتھ مشن کو پورا کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY