چینی صدر کی فن لینڈ کے صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے اکیس جون کی رات ،فن لینڈ کے صدر ساولی نینسٹو سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک سال میں دونوں ممالک نے ایک ساتھ کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرتے ہوئےدوستی کو فروغ دیا اور تعاون کو آگے بڑھایا۔ چین فن لینڈ کے ساتھ تجارت ،افرادی تبادلوں ،سائنس و ٹیکنالوجی ،تعلیم اور کاربن کے کم اخراج سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر آمادہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فن لینڈ چین -یورپ تعلقات کی مثبت اورمستحکم ترقی کے لیے اپنا  کردار ادا کرے گا۔
فن لینڈ کے صدر ساولی نینسٹو  نے کہا کہ چین ، ایشیا میں فن لینڈ کا سب سے اہم تجارتی ساتھی ہے۔فن لینڈ بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز میں بھرپور حصہ لے گا۔موجودہ دنیا میں انسان کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کے پیش نظر بات چیت اور تعاون اشد ضروری ہے اور چین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔فن لینڈ ، یورپ -چین تعاون کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here