چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو پیکنگ یونیوسٹی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے نام جوابی خط لکھا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا خط موصول ہوا ہے ۔ آپ چین کے قومی حالات اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کو سمجھنے کے لئے پہل کرتے ہیں ، جو چین کے ماضی ، حال اور مستقبل کو سمجھنے کے لئے بہت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے چین کو سمجھنے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کو سمجھنا ہوگا۔آپ نے ذکر کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ، اور کووڈ -۱۹ کی وبا سے لڑنے میں دوسرے ممالک کی فعال طور پر مدد کرتی رہی ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی یہ کام اس لئے کرتی ہے کہ وہ ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو چینی عوام کی خوشی کے لیے جدوجہد کرتی ہے اور انسانی پیشرفت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ ایک چینی قول ہے کہ سو مرتبہ سننے سے ایک دفعہ خود دیکھنا بہتر ہے۔میں آپ کا چین میں زیادہ سے زیادہ مقامات کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کرتا ہوں تاکہ اصلی چین کے بارے میں آپ گہری تفہیم حاصل کریں ، اور اسی کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات اور تجربات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں سے متعارف کروائیں ، اور مختلف ممالک کے عوام کے دلوں کو جوڑنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔