ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دیا جائے ،چین کی اپیل

0

اکیس جون کو جینوا میں اقوام متحدہ کے دفتراور سوئٹزلینڈ میں دیگر عالمی تنظیموں کے لیے چین کے مستقل مندوب چھین شو نے انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں کووڈ-۱۹ وبا کے مقابلے کے حوالے سےہونے والے مکالمے میں دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک کی طرف سے مشترکہ تقریر کرتے ہوئے دنیا میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی اپیل کی۔
چھین شو نے کہا کہ کووڈ-۱۹ وبا سے مختلف ممالک ،خاص کر ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی پرسنگین منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورمختلف ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون کی اہمیت مزید ابھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات میں شامل ہونا چاہیئے۔تاہم اس وقت ویکسین کے معاملے پر ” قوم پرستی ” اور اپنی آبادی کی ضروریات سے کہیں زیادہ ویکسین ذخیرہ کرنا  قابل تشویش ہے۔ہم تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ترقی پذیر اور پسماندہ ترین ممالک میں ویکسین کی دستیابی کے لیے  ساتھ دیں اور عالمی تعاون میں حصہ لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here