چین امریکی دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا ، چینی وزارت خارجہ

0

امریکی صدر کے مشیر برائےقومی سلامتی جیک سلیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چین  کووڈ -۱۹  کے ماخذ  کے حوالے سے تحقیقات نہیں کرے گا تو اسے عالمی برادری میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اکیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا یہ مؤقف واضح  طور پر  بلیک میلنگ اور دھمکی کے مترادف ہے ۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اسے قبول نہیں کرے گا ۔ چاؤ لی جیان نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد  چین نے ہمیشہ ایک کھلا اور شفاف رویہ اپنایا  اور  وبا  کی روک تھام ،تشخیص اور علاج کے حوالے سے اپنے تجربات کو بغیر کسی تاخیر کے دیگر  ممالک کے ساتھ شئیر کیا ہے۔چین  نے دو  مرتبہ  ڈبلیو ایچ او کے ماہرین  کو  چین میں خوش آمدید کہا  اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مشترکہ ماہر گروپ کی تحقیقی رپورٹ جاری کی ۔چین نے عالمی سطح پر وائرس کا سراغ لگانے کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے ۔ چاؤ لی جیان نے زور دیا کہ امریکہ کے بار بار چین کو بدنام کرنے کا مقصد  چین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا او ر   انسداد وبا میں اپنی  ناکامی کی ذمہ داری  چین پر ڈالنا ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here