اکیس جون کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ایران جامع حکمت عملی کے شراکت دار ہیں۔ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ میں ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھانا، باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانا ، چین اور ایران کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی مفادات کے تعاون کو وسعت دینا اور دونوں ممالک اور عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔