امریکہ سے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے ویکسین کی امداد کا استعمال نہ کرنے کا مطالبہ ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اکیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کو ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے  ہوئے کہا کہ چائنیز مین لینڈ اور تائیوان  ایک خاندان ہیں ۔ وبا کے سامنے ہم تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہیں  اور  ہمیشہ ان کو مدد فراہم کرنے  کے لیے تیار ہیں ۔ لیکن  چائنیز مین لینڈ کے ویکسین کے استعمال کے حوالے سے چائنیز مین لینڈ کی نیک  خواہشات اور تائیوان کے بیشتر ہم وطنوں کی توقعات کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کی انتظامیہ نے چائنیز مین لینڈ کی ویکسین کے تائیوان میں داخلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ۔ چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین ہمیشہ وبا کی روک تھام کے لیے تعاون کی حمایت کرتا ہے اور فعال کوشش کرتا ہے ۔ ہم امریکہ سے  سیاسی جوڑ توڑ   کے لیے ویکسین کی امداد کا استعمال  نہ کرنے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here