بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلابازوں کی جانب سے چینی خلابازوں کا خیر مقدم

0

سترہ جون کو چین کے تین خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن پہنچے تھے جس کے بعد خلا میں مختلف ممالک کے خلابازوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے ۔ اٹھارہ جون کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کےمشن میں شامل فرانسیسی خلا باز تھامس پیسکوئیٹ  نےچینی خلابازوں کے استقبال کے لیے ایک ٹویٹ کی اور کہا کہ چینی خلائی سٹیشن میں ۳ چینی خلابازوں کے آنے سے اس ہفتے خلائی آبادی میں 43 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ ہر ایک خلائی پروازحیرت انگیز کارنامہ ہے۔ میں تصور کرسکتا ہوں کہ یہ تینوں افراد زمین کے مدار سےاپنے دارالحکومت  بیجنگ اور تیانجن شہر کو  دیکھ کر لطف اندوز ہوئے ہوں گے ۔ “اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تھامس پیسکویٹ  کے علاوہ تین امریکی ، دو روسی اور ایک جاپانی خلا باز موجود ہے ۔ 

چینی خلائی مشن کی وقت کے ساتھ ساتھ   تبدیل اور بہتر ہوتی ہوئی خوراک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here