اٹھارہ تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ چین خلا سے پرامن طریقے سے استفادہ کرنے والے تمام ممالک اور علاقوں کے ساتھ مل کر تبادلہ خیال اور تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔چین خلائی تحقیق، خلا سے پرامن استفادہ کرنے اوربنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینا چاہتا ہے۔اطلاعات کے مطابق عالمی برادری نے چین کی شینزو – 12 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ اور تین چینی خلابازوں کے اپنے خلائی اسٹیشن میں داخلے کی خبر کو بے حد اہمیت دی۔ متعدد ممالک کے ایرو اسپیس اداروں نے بھی چین کو مبارک باد دی۔مختلف تبصرہ نگاروں کی رائے میں یہ لانچنگ چین کی خلائی تحقیق کا ایک اور سنگ میل ہے،اس سے خلائی شعبے میں چین کے آگے بڑھنے کا اعتماد اور صلاحیت ثابت ہوئی ہے۔چاو لی جیان نے کہا کہ عالمی برادری نے چین کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا۔ روسی نیشنل ایر اسپیس کارپوریشن ، امریکی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ، یورپین اسپیس ایجنسی سمیت مختلف ممالک کے خلائی اداروں اور دنیا بھر کےانٹرنیٹ صارفین نے بھی چین کو مبارک باد دیا۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔