جدوجہد کی تاریخ ، آگے بڑھنے کی قوت ہے، شی جن پھنگ

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر مملکت  شی جن پھنگ نے اٹھارہ جون کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کے بارے میں منعقدہ نمائش دیکھی ۔ اس نمائش کا عنوان ہے ” ابتدائی مقصد کو یاد رکھتے ہوئے اپنے مشن کی تکمیل ” ۔ 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی کی جدوجہد کے سفر اور اپنے آگے کی راہ کو دیکھتے ہوئے ہمیں پارٹی کی تاریخ کو بہترین انداز میں سیکھنا ہوگا اور پارٹی کے قیمتی تجربے کو آگے بڑھانا ہوگا ،جس سے چینی کمیونسٹ  پارٹی کی جدوجہد کی تاریخ سے آگے بڑھنے کی قوت مل سکے۔مذکورہ نمائش میں  دو ہزار چھ سو  سے زائد تصاویر اور  تین ہزار پانچ سو  سے زیادہ نوادرات دکھائی جاتی ہیں جن میں دیوار چین کے موضوع پر ایک شاندار تصویر ، کار ل مارکس کی نوٹ بک ، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی تقریب کے حوالےسے ویڈیو ،  امریکی جارحیت کے خلاف  کوریائی جنگ کے دوران  استعمال شدہ ہتھیار ،اقتصادی زونز کی مناسبت سے تصاویر اور انسداد غربت کے اعداد و شمار سمیت مختلف چیزیں شامل ہیں ۔ اس نمائش کے ذریعے  پہلی مرتبہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی ترقی کی سو سالہ تاریخ کو مختلف پہلووں سے  پیش کیا گیا ہے  اور لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی ہرگز  آسان نہیں ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here