چینی خلا بازوں کا پہلی بار اپنے خلائی اسٹیشن میں داخلہ

0

چائنا مانڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق شینزو نمبر 12 انسان بردار خلائی جہاز کے 6.5 گھنٹوں میں تیان حے نامی کور ماڈیول کے ساتھ کامیاب اتصال کے بعد ، تین خلاباز ایک کے بعد ایک تیانھے کور ماڈیول میں داخل ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب چینی اپنے خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے  ہیں۔
شینزو نمبر 12  انسان بردار خلائی جہاز کے تیانھے  کور ماڈیول کے ساتھ  کامیاب  اتصال کے بعد ، خلابازواپسی ماڈیول سے مداری ماڈیول میں داخل ہوئے ۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق تیاری مکمل کرنے کے بعد ، نوڈ  خانے  اور  کور  خانے کا دروازہ ایک کے بعد ایک کھولا گیا ۔  خلا باز نیے ہائی شنگ نے گراؤنڈ کمانڈ ٹیم کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا: “ہمارا عملہ ہمارے خلائی گھر تیانھے   کور ماڈیول میں داخل ہوگیا ہے ۔ہم ملک کے عوام کی حمایت  کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اور سائنسی اور تکنیکی کارکنوں  کی محنت  اور پذیرائی کے شکر گزار ہیں ۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here