جھوٹ کی بنیاد پر چین کو بدنام بنانے کی ہرسازش ناکام ہوگی،چین کی وزارت خارجہ

0

سترہ جون کو اٹلی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں مانتے ہیں کہ سنکیانگ میں نام نہاد”قوم پرستی”یا “نسل کشی” کا وجود  ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی اٹھارہ جون کو منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ اطالوی سیاستدانوں جیسی حقائق اور انصاف پر مبنی آوازیں بین الاقوامی سطح پر بلند ہو رہی ہیں۔چین منصفانہ اور معروضی موقف کی حامل غیرملکی شخصیات کے سنکیانگ آنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ حقیقیت کے سامنے چین مخالفت قوتوں کے تمام جھوٹ ناکام ہوں گے۔
 اطلاعات کے مطابق، اکیس جون کو یو این کونسل آف ہیومن رائٹس کے اجلاس میں امریکہ سمیت بعض ممالک انسانی حقوق کی آڑ میں چین پر حملہ آور ہونے کے لیے تقریر کریں گے۔اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ممالک جھوٹ سے عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے آ رہے ہیں اور وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here