سترہ جون کو چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کےپہلے پانچ ماہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لیے چین کی سرمایہ کاری میں 13.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جنوری سے مئی تک چین کی بیرونی غیرمالیاتی براہ راست سرمایہ کاری کی کل مالیت 280.62 بلین یوان رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 5.3 فیصد کم ہوئی۔ان میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی مالیت 7.43 بلین امریکی ڈالررہی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 13.8 فیصد زائد ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال چین میں غیرملکی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی ہے۔ حالیہ دنوں یورپی یونین چیمبر کی جاری کردہ رپورٹ سے ظاہر ہے کہ پچھلے سال تہتر فیصد صنعتی ادارے منافع بخش تھے ،ساٹھ فیصد اداروں نے رواں سال چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یورپی صنعتی اداروں سمیت سرمایہ کاروں نے حقیقی عمل سے ظاہر کیا کہ چین بدستور غیرملکی سرمایہ کاری کی اہم منزل ہے۔