شین زو-۱۲ انسان بردار خلائی جہاز سترہ جون کو لانچ کیا جا رہاہے

0

۱۶ جون کو چائنا مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جمعرات، ۱۷ جون کی صبح  ۹ بج کر ۲۲ منٹ پر ،چینی خلابازوں نیے ہائی شینگ ، لیو بومنگ اور تھانگ ہونگ بو کو  لے کر شین زو -12 خلائی جہاز لانچ کیا جائے گا۔ چائنا مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس کے ڈائریکٹر اسسٹنٹ جی چھی مینگ نے کہا کہ چین  پرامن مقاصد کے لیے خلائی تحقیقات میں بین الاقوامی تعاون و تبادلوں کو خواہش مندہے۔چین نے انسان بردار خلائی مشن کے آغاز کے بعد  روس،جرمنی،فرانس ،بیلجیئم اور اٹلی سمیت متعدد عالمی تنظیموں کے ساتھ وسیع تعاون کیا۔ اس وقت چین کے خلائی اسٹیشن میں تجربات کے لیے سترہ ممالک کے نو منصوبےمنتخب کیے گئے ہیں ۔جی چھی مینگ نے مزید کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن میں مختلف شعبوں میں خلائی تجربات کرنے کے حوالے سےفی الحال فرانس،اٹلی اور پاکستان کے ساتھ  تعاون و تبادلے بھی جا ری ہیں۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here