چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی اعلی ترین سطح پر ہیں ، روس چین کی ترقی دیکھ کر خوش ہے۔روسی صدر پوتن

0

چودہ تاریخ کو روسی صدر کی ویب سائٹ نے روسی صدر ولادمیر پوتن کی طرف سے امریکی نیوز ایجنسی این بی سی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو  کوجاری کیا۔ چین اور روس تعلقات کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین- روس اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات تاریخ کی اعلی ترین سطح پر ہیں، اور دونوں فریقوں نے سیاسی، معاشی، سائنسی اور تکنیکی میدانوں میں اعلی سطح پر اعتماد اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ مسٹر پوتن نے زور دے کر کہا، “ہمیں نہیں لگتا کہ چین ہمارے لئے خطرہ ہے۔ یہ ایک دوست ملک ہے۔ وہ امریکہ کی طرح ہمیں دشمن قرار نہیں دیتا ۔”
صدر پوتن نے سنکیانگ کے معاملے پر نشاندہی کی کہ انہیں خود چین کے دورے کے دوران ویغور قومیت کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے یہ سنا ہےکہ عوام عام طور پر چینی حکومت کی نسلی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں کہ چینی حکومت نے سنکیانگ میں معاشی اور ثقافتی شعبوں میں مقامی لوگوں کے لئے بہت سارے عملی کام کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here