معروف جریدے “چیو شی” کے ۱۶ جون کے شمارے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کےبارے میں ایک اہم مضمون شائع ہوگا۔
مضمون میں صدر شی جن پھنگ نے تاریخ کو بہترین درسی کتاب کہا ہے۔ انہوں نے مضمون میں لکھا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے مقصد کو سمجھنے ، اپنی پارٹی اور ملک کے تاریخی تجربے سے سبق سیکھنے اور پارٹی اور ملکی تاریخ کے اہم واقعات اور اہم شخصیات کو صحیح طور پر سمجھنا ضروری ہے۔یہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کی صحیح تفہیم اور ہمارے مستقبل کی تشکیل کے لیے بہت ضروری ہے۔