شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ: ترقی کی ضروریات کے مطابق سیکیورٹی تعاون کا ایک نیا تصور

0

پندرہ جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 2001 میں اس کے قیام کے بعد سے شنگھائی تعاون تنظیم آج  دنیا کی ایک وسیع تر اور سب سے زیادہ آبادی کی حامل ایک جامع علاقائی تنظیم بن گئی ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ بااثر تنظیم اور کلیدی قوت ہے۔ سیکیورٹی کے میدان میں ، شنگھائی تعاون تنظیم نے سیکیورٹی تعاون کا ایک نیا تصور قائم کیا  ہے جو دیگر علاقائی تنظیموں سے مختلف ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی تیز رفتار ترقی کے 20 سالوں کے دوران، “باہمی اعتماد، باہمی مفاد، مساوات، مشاورت، متنوع تہذیبوں کے احترام، اور مشترکہ ترقی کی تلاش” کی وکالت کرنے والی “شنگھائی روح” بین الاقوامی تنازعات کے تصفیے،اور غیر سرکاری ڈپلومیسی اور تبادلےکو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے. اس وقت تک، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کی تعداد چھ سے آٹھ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم کے  4 مبصر ممالک اور 6 مکالمہ شراکت دار بھی ہیں۔ “شنگھائی روح ” نے متنوع ثقافتی اور انتظامی نظام رکھنے والے ممبر ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترکی شنگھائی تعاون تنظیم کے مکالمہ شراکت دار ممالک میں شامل ہے۔ استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر ایوب سریتاس کے مطابق، مساوات کی روح  کی روشنی میں معاملات کا پرامن حل نکالنے والی شنگھائی تعاون تنظیم زیادہ سے زیادہ کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم معاملات میں مساوات اور پرامن حل کے جذبے کو برقرار رکھتی ہے۔ یہ مغربی تنظیموں کی یکطرفہ جیت کے سوچ سے بالکل مختلف ہے۔ یہ”جیت جیت “کے تصور کے مطابق کام کرتی ہے اور تمام ارکان کے تحفظات پر پوری طرح غور کرتی ہے۔ میں اس طرح کی تنظیم میں یقین رکھتا ہوں اور یہ بہت کامیاب ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here