شنگھائی تعان تنظیم کے متعدد اہم ثمرات ہیں ،چین کی وزارت خارجہ

0

پندرہ جون کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی بیسویں سالگرہ  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیس برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے نئی طرز کی علاقائی تنظیم کی ترقی و تعاون کے سفر کا آغاز کیا،علاقائی امن و امان،ترقی و خوشحالی کے لیے اہم تعمیری نوعیت کا کردار ادا کیا ،نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے اہم تجربات بھی کیے ہیں۔انہوں نےشنگھائی تعاون تنظیم کے ثمرات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 
سب سے پہلے یہ کہ ،جدید تعاون کے تصور کو پیش کیا گیا۔دوسرا،دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیا گیا۔تیسرا،علاقائی امن و امان کا تحفظ کیا گیا۔دہشت گردی اور منشیات کے خاتمے،سرحدی دفاع اور انفارمیشن سیکورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا گیا ۔چوتھا،مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا گیا،دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی مشترکہ تعمیر سمیت تعاون سے عوامی زندگی کو بہتر بنانے کے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا۔پانچواں،کثیرالجہتی کو فروغ دینے کی مثال قائم ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here