سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں ساتویں قومی مردم شماری کے نتائج کا اعلان

0

سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں ساتویں قومی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم نومبر دو ہزار بیس تک سنکیانگ کی مجموعی آبادی 25852345 افراد پر مشتمل ہے۔چھٹی قومی مردم شماری کے مقابلے میں سنکیانگ کی آبادی میں اضافے سے یہ ملک میں پچیسویں سے بڑھ کر اکیسویں نمبر تک  جا پہنچا ہے۔    
دو ہزار دس میں چھٹی قومی مردم شماری کے مقابلے میں آج سنکیانگ کی مجموعی آبادی میں 18.52فیصد کا اضافہ ہوا ہے،جو ملک کے اوسطاً معیار سے بلند ہے۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں اقتصادی و سماجی ترقی کو بھرپور فروغ ملا ہے اور استحکام سے اہم ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔  وسیع تعداد میں لوگ سنکیانگ میں سرمایہ کاری کرنے آئے اور سنکیانگ میں آبادی کے مسلسل اضافے کو فروغ ملا۔
ان میں ہان قومیت کا تناسب 42.24فیصد  جب کہ اقلیتی قومیتوں کا تناسب  57.76فیصد ہے۔چھٹی قومی مردم شماری کے مقابلے میں اقلیتی قومیتوں کی شرح اضافہ ملک بھر کے اوسطاً  معیار سے بلند رہی ہے۔مختلف قومیتوں کی آبادی میں تواتر سے اضافہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں مختلف قومیتوں کی ہمہ گیر ترقی کا مظہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here