ابھی حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے صوبہ زے چیانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر اسے ایک مثالی زون میں ڈھالنے کے لیے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی مرکزی حکومت کی “رہنما تجاویز” کا باقاعدہ مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کر رہی ہے ، اور زے جیانگ میں مستقل طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ایک مثالی زون کی تیاری کر رہی ہے۔
مذکورہ تجاویز میں اعلیٰ درجے کی ترقی ، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی ، آمدنی کی تقسیم کے نظام میں اصلاح کے لئے پائلٹ علاقوں سمیت مہذب ، ہم آہنگ اور خوبصورت علاقوں کے قیام پر زور دیا گیا ہے،جن کی روشنی میں صوبہ زے جیانگ 2025 تک اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت کرے گا۔صوبے میں فی کس جی ڈی پی ایک معتدل ترقی یافتہ معیشت کی سطح تک پہنچ جائے گی اور شہریوں کو بنیادی عوامی خدمات مساوی طور پر حاصل ہوں گی۔ شہری اور دیہی ترقی سمیت شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی اور معیار زندگی کے مابین خلیج کم ہوتی جا رہے گی، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم اور پالیسی فریم ورک بنیادی طور پر قائم ہو گا ۔ 2035 تک صوبہ زے جیانگ اعلیٰ معیار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گا اور بنیادی طور پر مشترکہ خوشحالی حاصل کرے گا۔ فی کس جی ڈی پی اور شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی کو ترقی یافتہ معیشتوں کی سطح تک پہنچانے کی جستجو کی جائے گی ، قانون کی حکمرانی ، گورننس میں جدت سمیت مادی ، سیاسی ، اخلاقی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کو جامع طور پر بہتر بنایا جائے گا اور مشترکہ خوشحالی کے جامع نظام کی تکمیل کی جائے گی۔