چین کا امریکہ پر دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور

0

گیارہ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیے چھی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ عدم تنازعہ ، عدم تصادم ، باہمی احترام اور باہمی مفاد کے حصول کے لئے کوشاں ہے ، جبکہ چین اپنی خود مختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو معمول پر واپس لانے کی کوشش کرے،  امریکہ  “ایک چین” کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے وعدوں کی تکمیل کرے، امور تائیوان سے احتیاط اور مناسب طور پر نمٹا جائے ، امریکہ اپنے ٹھوس اقدامات سےچین-امریکہ تعلقات کے تحفظ اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام  کو برقرار رکھے۔
یانگ جیے چھی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ انسانی حقوق کے حصول میں خودمختاری کا احترام ایک لازمی شرط ہے۔امریکہ کو انسانی حقوق کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے، امریکہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔
اینٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور چین کے مابین رابطوں کا حالیہ سلسلہ باہمی تعلقات کے لئے فائدہ مند ہے  اور امریکہ چین کے ساتھ ہر سطح پر رابطے اور تبادلے میں اضافہ کا منتظر ہے۔ امریکہ اہم عالمی اور علاقائی امور پر چین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کی امید  کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here