ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے نام نہاد ہانگ کانگ مسئلے کے حوالے سےنصف سال کی رپورٹ کی سختی سے مخالفت کی ہے

0

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے گیارہ تاریخ کو برطانیہ کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد ہانگ کانگ مسئلے کے حوالے سے نصف سال کی رپورٹ کی مخالفت کی ہے جس میں ہانگ کانگ کے بارے میں بے بنیاد تبصرہ کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی مرکزی حکومت نے بار بار کہا کہ وہ ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر  ثابت قدمی سے عمل درآمد کرے گی ۔ چینی مرکزی حکومت نے کئی بار بیرونی ممالک کو ہانگ کانگ امور میں   مداخلت  نہ کرنے پر زور دیا ہے۔بین الاقومی قوانین اور اصولوں کے مطابق ، بیرونی ممالک کو ہانگ کانگ کے امور کی مداخلت نہیں کرنا چاہیئے ۔ برطانیہ کی طرف سے  رپورٹ میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو بالکل بےبنیاد ہے ۔ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ  کے بعد ، ہانگ کانگ میں سماجی استحکام بحال ہو ا ہے اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا تحفظ کیا گیا ہے،ہانگ کانگ کے باشندوں کو  بنیادی حقوق اور آزادی ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here