جنیوا میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس میں وانگ ای کی ویڈیو تقریر

0

گیارہ تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنیوا میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس میں ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ کثیرالجہتی دنیا میں صحیح راستہ ہے ، اور تمام ممالک کو چاہئے کہ وہ اس راستے پر مضبوطی سے گامزن رہیں اور ایک نیا حفاظتی تصور اپنائیں جو مشترکہ ، جامع ، کوآپریٹو اور پائیدار ہے۔اس کے ساتھ  بین الاقوامی  تخفیف اسلحہ  اور  عدم پھیلاؤ کے عمل کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔وانگ ای نے اپنی تقریر میں چین کی جانب سے بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول ،فوجی دستوں کی تعداد میں کمی اور عدم پھیلاؤ کے عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں چار تجاویز پیش کیں ، یعنی سلامتی کو فروغ دینے کے لئے امن اور تعاون کے حصول کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا جائے، مشترکہ طور پر عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھا جائے  ، بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول کے کنویشنوں کی پاسداری کی جائے ،  بات چیت کے ذریعے عدم پھیلاؤ  کے مسائل کو حل کیا جائے  اور نیو  سیکیورٹی گورننس کو  مضبوط کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here