گیارہ تاریخ کو تھیان وین نمبر ۱ ڈیٹیکٹر کی مریخ پر اتر نے کی سائنسی تصاویر کی پہلی کھیپ جاری کی گئی ۔ منظر کشی “زو رونگ” مریخ روور کے ذریعہ لینڈنگ سائٹ کے نظارہ اور مریخ کی جغرافیائی حالت سمیت دیگر تصاویر پر مشتمل ہے ۔ سائنسی تصاویر کی پہلی کھیپ چین کے پہلے مریخ ایکسپلوریشن مشن کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے ۔چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر چانگ کھہ جیان نے کہا کہ چین کھلے اشتراک اور باہمی مفادات اور تعاون کے تحت سائنسی اعداد و شمار جاری کرے گا تاکہ تمام بنی نوع انسان چین کی خالابازی کی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ چین مستقبل میں بڑے ایرو اسپیس پروجیکٹس احتیاط کے ساتھ عمل میں لائے گا، خلابازی کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا تاکہ چین کو ایرو اسپیس اور سائنس اور ٹکنالوجی کے لحاظ سے ایک طاقتور ملک بنانے میں خدمات سرانجام دی جاسکیں۔