چین نے غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون منظور کرلیا

0

دس تاریخ کی سہ پہر کو ، چینی قانون ساز  ادارے یعنی  قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف  قانون کو منظور کر لیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ مغربی ممالک کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت اور نام نہاد “پابندیاں” عائد کرنے کی بالادستی کی کارروائیوں کے خلاف ، چین قومی قانون سازی کے ذریعے زیادہ منظم ، مکمل اور طاقتور مقابلہ کرے گا تاکہ  ملکی وقار اور بنیادی مفادات کا  دفاع کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں ، چائنا یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے اسکول آف انٹرنیشنل لاء کے پروفیسر ، حو جن سنگ کا خیال ہے کہ امریکہ کے دوسرے ممالک کے خلاف طویل بازو کے دائرہ اختیار  اور بلا جواز پابندیوں کے برعکس ، چین کی غیر ملکی پابندیوں کےخلاف  قانون مغربی بالادستی کے خلاف جوابی کاروائی ہے اور بین الاقوامی قانون میں برابری اور انصاف کے اصول کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ ، ہماری اس  قانون سازی کے عمل کا مقصد  ملک کی خودمختاری ، سلامتی اور بنیادی مفادات کی حفاظت ، داخلی امور میں عدم مداخلت اور بین الاقوامی قانون میں خودمختاری، مساوات کے اصولوں کا دفاع ، اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنا ہے۔ لہذا ، ہماری یہ  قانون سازی دراصل ہمارے ملک کے خلاف مغربی پابندیوں کے  بالکل منافی ہے ۔ہماری قانون سازی بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں اور  جائز  بھی ہے۔ “
کیا غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے اجرا سے چین کا کاروباری ماحول متاثر ہوگا؟ چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل لاء کے  ایسوسی ایٹ محقق ، لی چھین منگ نے کہا کہ اس طرح کی تشویشیں قطعاً  غیر ضروری ہیں۔چین کی کھلے پن کی پالیسی  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ، اور اس سے قانونی طور پر  کاروبار کرنے والے اداروں اور عام لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کو فروغ دیں گے ، قانون کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ  کرتے رہیں گے، اور قانون کی روشنی میں  بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنا جاری رکھیں گے۔ “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here