چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا بیان”چین کا خطرہ ” چین کو بدنام کرنا اورچین کے اندرونی امور میں مداخلت کرنا ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے مذاکرت کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں سمندری امور سے متعلق چین کے موقف اور کارروائیوں کی مخالفت اور سنکیانگ اور ہانگ کانگ کے امور پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس بیان کا جواب دیتے ہوئے چینی ترجمان نے کہا کہ بیحرہ جنوبی چین کے جزیرہ اور آس پاس سمندری علاقے، جزیرہ دیاو یو اور اس کے آس پاس جزیروں کا اقتدار اعلیٰ چین کے پاس ہے ، جس میں شک کی کوئی گونجائش نہیں ہے۔ چین کے ملک کے اقتداراعلیٰ، سکیورٹی اور ترقی کے مفادات کے تحفظ کا عزم پختہ ہے۔ہم جاپان اور آسٹریلیا پر زور دیتے ہیں کہ دوسرے ممالک کے اقتداراعلیٰ کے احترام ، دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت اور عالمی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق چین کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہیں اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچائیں۔