چائنا اسپیس اسٹیشن تین چینی خلابازوں کا استقبال کرے گا

0

چین کے انسان بردار خلائی انجینئرنگ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 9 جون کو شین چو نمبر 12 انسان بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ نمبر 2 ایف یاؤ 12 کیریئر راکٹ کو چین کے جو چوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے لانچ کے علاقے میں منتقل کردیا گیا۔ اس وقت لانچ سائٹ پر موجود سہولیات اور آلات بہترین حالت میں موجود ہیں ، اور لانچ سے پہلے ان کے مختلف فنکشنل معائنے اور مشترکہ ٹیسٹ منصوبے کے مطابق کئے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق شین چو نمبر 12 انسان بردارخلائی جہاز تین خلابازوں کو خلائی اسٹیشن “تیان حے” کے مرکزی ماڈیول تک چھوڑے گا۔ یہ خلا باز تین ماہ تک وہاں مقیم رہیں گے اور اپنی زمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here