امریکی صدر کے ٹکٹاک اور وی چیٹ سمیت چینی سافٹ ویئر سے پابندی اٹھانے کے احکامات

0

امریکی صدر جوزف روبینیٹ بائیڈن نے نو تاریخ کو ٹکٹاک اور وی چیٹ سمیت چینی  ایپس پر عائد  پابندی اٹھانے  کے احکامات  جاری کردیے ہیں ۔نئے  احکامات کے مطابق امریکی وزارت تجارت سے  کہا  کیا گیا ہے کہ متعلقہ غیرملکی ایپس  کا جائرہ لینے کے بعد صورتحال کے مطابق کارروائی کی جائے۔
مذکورہ  احکامات کے مطابق امریکی صدر نے وزارت تجارت سے  کہاہے کہ اس حکم نامہ پر دستحط کے ایک سو بیس دنوں اور ایک سو اسی دنوں کے بعد وائٹ ہاوس کو دو  الگ الگ روپورٹس  پیش کی جائیں اور اس حوالے سے  کارروائیوں اور قانون سازی  کے بارے میں تجاویز پیش کی جائیں۔
یاد رہے کہ چھ آگست دو ہزار بیس کو  اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  حکم نامے کے ۴۵ دن بعد امریکی شہریوں یا اداروں  کی چینی ایپس ٹکٹاک اور وی جیٹ کے درمیان تجارت پر پابندی کا اعلان کیاتھا ۔ تاہم متعدد امریکی وی چیٹ صارفین اور ٹِکٹاک  نےامریکہ کے مختلف مقامی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کی۔اس کے نتیجے میں متعدد عدالتوں  نے مذکورہ پابندی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکی وزارت تجارت نے بھی متعلقہ  احکامات کے نافذ  نہ کرنے کا اعلان  کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY