مقامی وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کو 2021 چین یوروپ انسانی حقوق کا سیمینار آن لائن اور آف لائن چین کے شہر چھونگ چھینگ اور اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوا۔ جس کا موضوغ ہے ” وبا اور زندگی وصحت کے حق کا تحفظ” ۔ سیمینار میں شریک اٹلی کی شخصیات نے کہا کہ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وبا کو کنٹڑول کیا ہے اور عوام کی زندگی و صحت کے حق کا تحفظ کیا ہے بلکہ انسانی صحت کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے بھی مثبت طور پر اپیل کی ہے اور عالمی سطح پر وبا کی روک تھام کے لئے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔سمینار میں کئی عالمی تنظیموں اور بیس سے زائد یورپی ممالک کےاہم سیاستدانوں ، انسانی حقوق سے متعلق ماہرین اور مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت 180 سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی۔ اٹلی کے ایوان وزیر اعظم کے نمائندے، عالمی تعاون کے ماہر کارلو کیپریا نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ چین نے اٹلی کو وبا کی روک تھام کے لئَے اہم سامان اور تجربات فراہم کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کے دل مزید قریب ہو گئے ہیں۔