چین کی امریکہ کے تائیوان سے فائدہ اٹھا کرسیاسی تماشا کرنے کی سخت مخالفت

0

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے آٹھ تاریخ کو کہا کہ امریکی سینیٹرز نے حالیہ دنوں  فوجی ہوائی جہاز پر تائیوان کا دورہ  کرتے ہوئے مسلہ  تائیوان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی  تماشا کیا۔  امریکہ ایک چین کی پالیسی کو  چیلنج کررہا ہے اور نام نہاد “تائیوان سے چین کو کنٹرول کرنے ” کے مقصد کو پورا کرنا چاہتا ہے۔  یہ ایک بہت بری سیاسی اشتعال انگیزی ہے جس کی  چین سخت مخالفت کرتا ہے۔ وو چھیان نے کہا کہ  امریکہ کا یہ عمل اقوام متحدہ کی  قرارداد نمبر  2758 ، عالمی برادری کی” ایک چین “کی اتفاق رائے،  ایک چین کی پالیسی اور چین امریکہ کے مابین تین مشترکہ اعلامیوں  کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین امریکہ تعلقات کی بنیاد، ابنائے  تائیوان کے امن و استحکام اور تائیوان کے ہم وطنوں سمیت تمام چینی عوام کے کلیدی مفادات کو شدید نقصان پہنچاتاہے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بہت خطرناک ہے۔ وو چھیان نے زور دیا کہ  چین  امریکہ  سے   تائیوان کے ساتھ  ہر  قسم  کے سرکاری تبادلے اور فوجی رابطے  ختم کرنے کا  مطالبہ کرتا ہے۔ چین کو وحدت ہونا چاہیئے اور  یہ ھدف یقیناً  مکمل  ہوگا۔ اگر کوئی چین سے تائیوان کو علیحدہ کرنے کی کوشش کرے گا  تو چین کی  پیپلز لبریشن آرمی ہر قیمت پر عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور قومی  وحدت  اور علاقائی سالمیت کا مضبوط دفاع کرے گی۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY