چین کی جانب سے 88 ممالک اور 4 بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی امداد

0

چین کی وزارت تجارت کے محکمہ تعاون کے متعلقہ اہل کار  نے سات تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت ، بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی ، وزارت خارجہ اور دیگر محکموں نے 88 ممالک اور 4 بین الاقوامی تنظیموں  کو ویکسین کی امداد کو  تیز اور مؤثر طریقے سے منظم  کیا ہے ۔ 6 جون تک ، چین نے 66 ممالک اور 1 بین الاقوامی تنظیم  کو ویکسین کی فراہمی مکمل کی ہے۔وزارت تجارت نے ان امدادی کاموں کے لیے خصوصی نظام قائم کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے  کہ متعلقہ ممالک کو  ویکسین  کی فراہمی کم سے کم وقت  اور تیز رفتار ی کے ساتھ کی جائے۔ اس کے علاوہ ویکسین کی نقل و حمل کی سخت  نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مذکورہ 88 ممالک میں سے بہت سے ممالک  ایسے ہیں جن کو  غیر ملک کی جانب سے  پہلی کھیپ  چین سے ملی  ہے۔  اس سے  ان ممالک میں ترجیحی آبادی کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے  ، وبائی امراض کی روک تھام  کی قابلیت میں  بہتری  آئی ہے اور معیشت و پیداوار کی بحالی کے  لیے سازگار ماحول پیدا کیا گیا  ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here